نئی دہلی ، 19؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم اندراگاندھی کو ان کے 100ویں یومِ پیدائش پرخراجِ عقیدت پیش کیا۔اندراگاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو الہ آباد میں ہوئی تھی۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔وہیں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ہندوستانی کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کوآج کے ان یوم پیدائش کے پر موقع پر یادکیا۔ممتابنرجی نے آج صبح اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرلکھاسابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی 100 ویں یوم پیدائش پر یاد کر رہی ہوں۔اندرا گاندھی کی پیدائش 19نومبر1917کو ہو ئی تھی۔ وہ ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور اپنے والد پنڈت جواہر لال نہرو کے بعد سب سے زیادہ وقت تک اس عہدے پر رہنے والی دوسری وزیر اعظم تھیں۔وہ جنوری 1966 سے مارچ 1977 اور 14 جنوری 1980 سے سال 1984 میں اپنے قتل تک وزیراعظم رہیں۔